ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں /  آسمان کو چھوتی ہوئی پیاز کی قیمتیں۔ ترکی سے 50ٹن پیاز منگلورو پہنچی۔ مگر قیمتوں میں کوئی کمی نہیں آئی

 آسمان کو چھوتی ہوئی پیاز کی قیمتیں۔ ترکی سے 50ٹن پیاز منگلورو پہنچی۔ مگر قیمتوں میں کوئی کمی نہیں آئی

Thu, 05 Dec 2019 20:32:57    S.O. News Service

منگلورو 5/دسمبر (ایس او نیوز) پہلے پیاز کاٹتے ہوئے لوگوں کی آنکھوں سے آنسو نکلنا عام بات تھی، لیکن آج کل بازار سے پیاز خریدنے والوں کی آنکھوں میں بھی آنسو دکھائی دینے لگے ہیں،کیونکہ اس کی قیمتیں اب آسمان کو چھونے لگی ہیں۔

آج کل بازار میں جو پاز دستیاب ہے اس میں سب سے چھوٹے سائز کی پیاز فی کلو 70روپے تک ہے جبکہ بڑے سائز کے پیاز کی قیمت 120 روپے سے 140روپوں تک پہنچ گئی ہے۔اس کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ اب ہوٹل مالکوں نے اپنے مسالوں میں پیاز کا استعمال کم سے کم کردیا ہے۔پیاز سے تیا ر ہونے والے دوسا اور بھجیہ سب بند ہوگئے ہیں۔دوسری طرف تاجروں کا کہنا ہے کہ بڑھی ہوئی قیمت کی وجہ سے انہوں نے پیاز کا منگوانا بھی کم کردیا ہے اور کم سے کم اسٹاک سے کام چلارہے ہیں۔کاشتکاراور گاہک دونوں پیاز کی کی قیمتوں سے پریشان ہیں۔

ادھر منگلورو کی مارکیٹ میں ترکی سے درآمدکی گئی50ٹن پیاز پہنچ گئی ہے۔اس کے باوجود بازار میں پیاز کی قیمت میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اس سے قبل مصر سے بھی پیاز درآمد کی جاچکی ہے۔ 


Share: